Saturday, July 27, 2024

 بانکی مون، اشرف غنی اور امریکی محکمہ خارجہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں  مذمت

 بانکی مون، اشرف غنی اور امریکی محکمہ خارجہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں  مذمت
August 8, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی محکمہ خارجہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ دھماکے پر مذمت کا سلسلہ پوری دنیا سے جاری ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکہ کے محکمہ خارجہ نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ امریکہ نے بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ امریکا نےکوئٹہ دھماکے کےقاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکومت پاکستان کوتحقیقات کی پیش کردی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ پاکستان کے ساتھ مل کرلڑتے رہیںگے دہشت گردوں نے جمہوریت کے اہم ستونوں، عدلیہ اورمیڈیاکونشانہ بنایا ہے دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی نے بھی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ  نہتے شہریوں کو حملہ کرنا سنگین جرم ہے ۔