Saturday, October 1, 2022

بال ٹیمپرنگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے میچ ریفری کو شکایت درج کروا دی

بال ٹیمپرنگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے میچ ریفری کو شکایت درج کروا دی
کراچی ( 92 نیوز)پاکستان سپر لیگ  فائیو میں  پشاور اور  بال ٹیمپرنگ  کے درمیان میچ میں  بال ٹیمپرنگ  کے معاملے پر  کوئٹہ  نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کو شکایت درج کروا دی ،میچ میں پشاور زلمی  نے بال ٹیمپرنگ  کو6وکٹوں سے ہرا دیا تھا ۔ پی ایس ایل فائیو  میں  پشاور بمقابلہ کوئٹہ میچ میں  بال ٹیمپرنگ کی گونج بھی سنائی دی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی  کنگز کے خلاف فتح کے بعد  پریس کانفرنس کی جس میں سرفراز نے اس  بات کی تصدیق کی کہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر میچ ریفری روشن ماہنامہ کو باقاعدہ رپورٹ  کر دیا ہے  ۔ پی ایس ایل سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے  روشن ماہنامہ کے سامنے کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کے  الزامات لگا ئے تھے ، عماد وسیم  نے وہاب ریاض ،سہیل خان اور  روی  بھوپارا پر الزام لگایا تھا کہ  وہ بال چھیلتے  ہیں۔