Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بالی وڈ کے نامی گرامی ”گبر“ ایکشن سٹنٹ کرنے سے گھبرانے لگے

بالی وڈ کے نامی گرامی ”گبر“ ایکشن سٹنٹ کرنے سے گھبرانے لگے
August 22, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ اداکاروں اکشے کمار، رندیپ ہودا، رنویر سنگھ اور کترینہ کیف میں کیا بات مشترک ہے ؟ صرف ایک کہ یہ تمام اداکار اپنی حالیہ فلموں میں ایکشن سٹنٹ کرتے ہوئے بہت زیادہ ڈرے ہوئے تھے۔ آخر ان کے ڈر کی وجہ کیا ہے ؟ فلمی پنڈت کہتے ہیں کہ بالی وڈ مختلف سٹنٹ مناظر عکس بند کرتے ہوئے بین الاقوامی حفاظتی معیارات کا خیال نہیں رکھتا جس سے اداکاروں کے حادثے سے دوچار ہونے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔ بالی وڈ ایکشن ڈائریکٹر الان امین نے کہا کہ بالی وڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جو ہالی وڈ کے اداکاروں کی طرح مناظر عکس بند کراتے ہیں مگر ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکاروں کے درمیان واحد فرق یہ ہے کہ وہاں سیٹس پر سیفٹی ڈائریکٹرز موجود ہوتے ہیں۔ سیفٹی ڈائریکٹر جب تک ممکنہ حادثے سے بچنے کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کر لیتا اس وقت تک سٹنٹ نہیں فلمایا جاتا۔ فلم میکر شبیر خان بھی اس بات پر متفق ہیں بلکہ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ایک بھی فلموں کی عکس بندی کے دوران سیفٹی ڈائریکٹرز کو ساتھ رکھتا ہے تو یہ بارش کے پہلے قطرے کی مانند ہو گا اور ممکن ہے آنے والے وقت میں ہر کوئی پھر اس بات کا خیال رکھنا شروع کر دے۔ واضح رہے کہ شبیرخان 2009ءمیں ہالی وڈ اداکار سلویسٹر سٹالون کے ساتھ کمبخت عشق کر چکے ہیں۔