Sunday, January 29, 2023

بالی وڈ کا پلیٹ فارم ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے: شفقت امانت علی خان

بالی وڈ کا پلیٹ فارم ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے: شفقت امانت علی خان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ ٹیلنٹ کو نکھارنے اور سنوارنے میں مدد کرتا ہے۔ بالی وڈ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ٹیلنٹ دنیا کے ہر اس کونے تک پہنچتا ہے جہاں اردو اور ہندی بولنے والے بستے ہیں۔ شفقت امانت علی خان نے بالی وڈ کو ”تیرے نیناں“ ، ”متوا“ اور دیگر سپر ہٹ گانے دیے ہیں۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ اپنے گانوں ”یہ حوصلہ‘ بن تیرے‘ توہیرمیرا اور تیری جھکی نظر“ پر تعریفیں ملتی ہیں۔ لوگوں کویہ گانے یاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کو خراب کرنے والے افراد موجود ہیں۔ ان کی پروا کیے بغیر امن، محبت اوربھائی چارے کے فروغ کے لیے کام کرتے رہنا چاہئے۔ شفقت امانت علی نے فلم ”بچانا“ کا گانا ”یاری“ گایا ہے۔ یہ فلم پاکستان اوربھارت کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔