Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بالی وڈ فلم چالک اینڈ ڈسٹر کی شوٹنگ کا آغاز، فلم کی کاسٹ کا ہلہ گلہ

بالی وڈ فلم چالک اینڈ ڈسٹر کی شوٹنگ کا آغاز، فلم کی کاسٹ کا ہلہ گلہ
April 13, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم چالک اینڈ ڈسٹر کی ممبئی میں شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ فلم کی کاسٹ نے میڈیا کے سامنے خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔ فلم کی کہانی ایک ایسی استانی کے گرد گھومتی ہے، جو روزمرہ حالات کا سامنا کرتی دکھائی دیتی ہے۔ چالک اینڈ ڈسٹر کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی، جوہی چاولہ اور دیویا دتا اہم رول میں نظر آئیں گی جبکہ فلم کے ہدایت کار جے ایانٹ ہیں۔ فلم کے بارے بات کرتے ہوئے جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد سب کو اسکول کا دور یاد آجائے گا جبکہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد لوگوں کو پتا چلے گا کہ ایک استاد کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چالک اینڈ ڈسٹر سینما گھروں کی زینت کب بنے گی ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔