Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بالی وڈ فلم ”تھری ایڈیٹس“ کے سیکوئل کی تیاریاں

بالی وڈ فلم ”تھری ایڈیٹس“ کے سیکوئل کی تیاریاں
January 26, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم ”رنگ دے بسنتی“ کے دس سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بلاک بسٹر فلم ”تھری ایڈیٹس“ کے سیکوئل کا ایک اشارہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کی کالج لائف کے گرد گھومتی ہے جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔ فلم ”تھری ایڈیٹس“ ان تینوں اداکاروں کی ایک ساتھ دوسری فلم تھی جبکہ اس سے قبل یہ تینوں اداکار ”رنگ دے بسنتی“ میں نظر آئے تھے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ مادھون اور شرمن کے ساتھ دو فلموں کے بعد ایک فلم اور کر کے ہیٹ ٹرک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کے ہدایتکار نے مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا ہے تو ہم اچھے کی امید کر سکتے ہیں۔ مسٹر پرفیکٹ نے کہا کہ راجکمار ہیرانی نے کچھ عرصہ پہلے انہیں کہا تھا کہ انہیں سیکوئل کے لیے کہانی مل چکی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔