Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بالی وڈ سٹار ارجن کپور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بالی وڈ سٹار ارجن کپور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
March 31, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی شوبز شخصیات کو پاکستان میں ملنے والی عزت سے دیگر بالی وڈ سٹارز بھی ارض پاک میں آنے کیلئے مچلنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستارے ارجن کپور نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور ان کے دادا کا شہر ہے اور ان کا پشاور سے تعلق خاندانی ہے۔ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے بہت سے پرستار ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے رابطے میں رہ کر انہیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں۔ ارجن کپورکا ماننا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا کلچر اور خیالات ایک جیسے ہیں۔ بالی وڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بونی کپور کے بیٹے اور اداکار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور نے اپنی نئی فلم ”کا اور کی“ کے بارے میں امید ظاہر کی کہ یہ فلم پاکستانی شائقین کو پسند آئے گی۔ فلم کی رواں ماہ میں ریلیز متوقع ہے۔