بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت، ”ان سائیڈ آﺅٹ“ کاسٹ کی ریڈ کارپٹ آمد

پیرس (ویب ڈیسک) فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے، بالی وڈ حسینہ سونم کپور نے مداحوں سے خوب داد وصول کی۔
فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی میلے میں اینی میٹڈ فلم ”ان سائیڈ آوٹ“ کا ریڈ کارپٹ ہوا جس میں ”ان سائیڈ آوٹ“ کی کاسٹ نے بھرپور شرکت کی اور مداحوں سے خوب داد لی۔
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ریڈ کارپٹ پر اتر کر خوب جلوے بکھیرے جبکہ سوشل ویب سائٹس پر ایشوریا رائے، کترینہ کیف کے بھی کانز فیسٹیول میں شرکت کے خوب چرچے ہیں۔