Friday, October 7, 2022

بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے پاکستان میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے پاکستان میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

مبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ پاکستانی لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان میں ضرورکام کریں گی۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا وہ پہلی بار رفیع پیر تھیٹرگروپ کے ڈرامے کیلئے لاہور آئی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ بارڈر کے دونوں جانب کے لوگ امن چاہتے ہیں یہ سیاستدان ہی ہوتے ہیں جو لوگوں کو کنفیوژ کرتے ہیں۔

پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا یہاں پہلے ہی بہت سے بھارتی فنکار کام کررہے ہیں اور اگرانہیں بھی پیشکش ہوئی اور سکرپٹ اچھا ہوا تو وہ اسے اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتے ہوئے ضرور کام کریں گی۔