Thursday, September 29, 2022

بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

دبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہیں۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے فیشن برانڈ دی لیبل بازار  کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی ان کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کا کام پسند کرتے ہیں ، ان سے ملنا بہت اچھا لگے گا۔

فرح خان نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر ہونا چاہیئے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام خوشی اور سکون کی زندگی گزار سکیں ۔

فرح خان نے کہا کہ میں نے 10 برس قبل ایک فلم میں ہوں ناں ڈائریکٹ کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے عوام کو محبت کا پیغام دیا گیا تھا ، میں آج بھی دونوں ملکوں کے لوگوں کو یہ پیغام دوں گی کہ وہ اپنے اختلافات کو فراموش کر کے دوستی کے رشتے میں بندھ جائیں ۔