Saturday, December 3, 2022

بالی ووڈ میں خان کا لفظ  کامیابی   کی علامت  بن گیا

بالی ووڈ میں خان کا لفظ  کامیابی   کی علامت  بن گیا
ممبئ(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مایا نگری میں خان کا لفظ کامیابی کی علامت بن گیاہے پاکستانی اداکار فوادخان نے بالی ووڈ میں قدم جمالیے۔ سپراسٹار فوادخان بالی ووڈ فلم رام لکھن کے ری میک میں جلوہ گر ہونگے۔ بالی ووڈمایا نگری میں  فلم خوبصورت سے انٹری کیا  ڈالی ان کی جیسی قسمت ہی جاگ اٹھی۔ فواد خان نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب رام لکھن کے ری میک میں  جلوہ گرہونگے۔ ان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں سدھارتھ اور عالیہ بھٹ  بھی شامل ہیں،فلم میں فواد خان لکھن کا کردار نبھائیں گے،جبکہ ہدایت کار روہت شیٹھی ہونگے۔ یہی نہیں بالی وڈ میں فوادخان کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے،ہرکوئی فواد کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ فواد خان کی بالی وڈ فلم   اے دل ہے مشکل  میں ایشوریا رائےکے ساتھ کام کرنے کی خبریں بھی منظر عام پر آئی ہیں۔