Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بالی ووڈ فلم منامائیکل 20جولائی کو دبئی کے سینما گھروں کی زینت بنے گی

بالی ووڈ فلم منامائیکل 20جولائی کو دبئی کے سینما گھروں کی زینت بنے گی
July 17, 2017

دبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ مووی منا مائیکل 20 جولائی کو دوبئی سمیت مختلف ممالک میں ریلیز ہورہی ہے۔  فلم کے ٹریلر نے ریلیز سے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔دبئی میں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں منا مائیکل کی اسٹار کاسٹ نائنٹی ٹو نیوز کی مہمان بنی اور فلم کے حوالے سے بتایا۔

تفصیلا تکےمطابق فلم منا مائیکل میں ٹائیگر شروف اور نوازالدین صدیقی جہاں ڈانس ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگا رہے ہیں  وہیں یہ فلم مائیکل جیکسن کے فینز کے لیے بھی ایک  سرپرائز ہے۔ اس فلم کے ذریعے ڈانس کی دنیا کے بادشاہ مائیکل جیکسن کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا ہے۔

دوبئی میں فلم منا مائیکل کے پروموشن ٹور کے دوران فلم کی سٹار کاسٹ ڈیشنگ ہیرو " ٹائیگر شروف اور فلم کی ہیروئن نیدی اگروال نے نائینٹی  ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔ نیدی اگروال نے ٹائیگر شروف کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

دبئی کے مقامی ہوٹل میں  پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب  بھی دئیے۔ اس موقع پر فلم کی ہیروین  کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ ٹریلر سے اتنا اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

ہیرو ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو جیلس نہیں کرتے بلکہ انسپائر کرنا چاہتے ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں۔