Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بالی ووڈ فلم مبارکاں کی اسٹار کاسٹ پروموشن کیلئےدبئی پہنچ گئی

بالی ووڈ فلم مبارکاں کی اسٹار کاسٹ پروموشن کیلئےدبئی پہنچ گئی
July 31, 2017

دبئی (92نیوز)انڈین فلم مبارکاں کی اسٹارکاسٹ اورفلم ڈائریکٹر پروموشن کیلئےدبئی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلم مبارکاں اٹھائیس جولائی کو دبئی سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوچکی ہے اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، جس پر سٹار کاسٹ سمیت فلم کے ڈائریکٹر بھی بے حد خوش نظر آئے۔ فلم میں ارجن کپور نے ڈبل رول ادا کرکےاپنی نئی پہچان بنائی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی نےنائنٹی ٹو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتےہوئے اپنے پاکستانی فینز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں بےحد خوشی ہو گی کہ انڈیا اور پاکستان کے فنکاروں کو لے کر کوئی اچھا پراجیکٹ بنایا جائے۔

انیس بزمی نے فلم مبارکاں میں پاکستانی معروف سنگرحسن جہانگیر  کے سپر ہٹ گانے''  ہوا ہوا '' کا ریمکس خاص طور پر شامل کیا۔ فلم کے ہیرو ارجن کپور نے کہا کہ انیل چاچو یہ گانا سن کر ڈانس شروع کر دیتے ہیں ۔انیس بزمی فلم ویلکم ون ،ویلکم ٹو ،نو انٹری سمیت بالی ووڈ کو بیس  کے قریب سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔