Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بالی ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی میت ممبئی پہنچ گئی

بالی ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی میت ممبئی پہنچ گئی
February 27, 2018

ممبئی ( 92 نیوز ) بالی ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی میت بھارتی شہر ممبئی پہنچ گئی ، آنجہانی اداکارہ کی آخری رسومات پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر تین بجے ادا کی جائیں گی۔ دبئی میں لاش کو حنوط کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا تھا ۔

سری دیوی کی لاش کو سوناپور ہسپتال میں کیمیکل کے ذریعے حنوط کیا گیا ، جس کے بعد اسے تابوت میں بند کرکے باضابطہ طور پر ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا تھا ۔

ممبئی میں سری دیوی کی میت کو آخری دیدار کیلئے رکھا جائے گا،، ان کی آخری رسومات بدھ کو دوپہر کے وقت ادا کی جائیں گی ۔

سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں ، فرانزک رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنا بتائی گئی تھی، ان کے جسم سے الکوحل کے نمونے بھی ملے تھے ۔