Wednesday, February 1, 2023

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا پاکستانیوں کو وطن کے طورپر پیش کرنا افسوسناک ہے ، مہوش حیات

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا پاکستانیوں کو وطن کے طورپر پیش کرنا افسوسناک ہے ، مہوش حیات
لندن (92 نیوز)اداکارہ مہوش حیات نےبالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو پھر آئینہ دکھادیا،کہا کہ   دونوں انڈسٹریز کی فلموں میں پاکستانیوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے ،ہمارا ملک اور ہمارے لوگ پرامن ہیں۔ معروف اداکارہ مہوش حیات بین الاقوامی ثقافتی محاذ پر ملک کی بہترین ترجمانی کرنے میں مصروف ،بی بی سی کو انٹرویو میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی پاکستان اور مسلمان مخالف فلموں کا پول کھول کررکھ دیا ۔ مہوش حیات کاکہنا تھا بھارت میں بھی کئی لوگ انکے خیالات کے حامی ہیں ،مہوش حیات نے مسئلہ کشمیر کو مظلوم کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا ۔ ادھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش حیات کی تحسین کا سلسلہ جاری ہے،صارفین  نے مہوش حیات کو ملک کا بہترین سفیر قراردیدیا۔