Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بالی ووڈ اداکارشاہد کپور نےدسمبر میں شادی کی تصدیق کردی

بالی ووڈ اداکارشاہد کپور نےدسمبر میں شادی کی تصدیق کردی
March 28, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)اداکار شاہد کپور نے اپنی شادی سے متعلق چہ میگوئیاں ختم کردیں اورکہتے ہیں رواں سال دسمبر میں سہرا سجاؤں گا۔ معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی شادی کی خبریں کافی دنوں سے بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں تاہم اداکار کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آ رہا تھا۔ گزشتہ روز ممبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران شاہد کپور نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ ہی دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس دسمبر میں شادی کر لیں گے اور جلد ہی اس بارے میں تفصیلات سے سب کو آگاہ کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جس لڑکی سے شادی کر رہے ہیں، وہ بہت ہی عام لڑکی ہے۔ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاہد کپور کی فیملی فرینڈ میرا راجپوت سے شادی طے کر دی گئی ہے، جو ممبئی کے ایک کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔