Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بالٹی مور میں مسلسل چوتھے روز کرفیو کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ، دکانیں بند، مارکیٹیں اور بازار ویران

بالٹی مور میں مسلسل چوتھے روز کرفیو کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ، دکانیں بند، مارکیٹیں اور بازار ویران
May 3, 2015
بالٹی مور (ویب ڈیسک) بالٹی مور میں کرفیو کے نفاذ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس سے کاروباری افراد، ملازمین اور عام شہری بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کرفیو کے باعث بازار، دکانیں اور گلیاں سنسان ہیں اوردکانیں کھلی ہونے کے باوجود کوئی خریدار موجود نہیں ہے جس سے کاروباری حضرات شدید مالی خسارے کا شکار ہیں۔ شہر بھر کے کاروباری علاقون اور بازاروں میں خریداروں کے بجائے نیشنل گارڈز کے دستے گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ دکانوں کے شٹر بند ہیں۔ ایک ریستوران مالک کا کہنا تھا کہ کرفیو کی وجہ سے اس کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے اور تنخواہیں ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے اس نے ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ بالٹی مور میں پولیس حراست میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف پرتشدد مظاہروں کی بنا پر مسلسل چار روز سے رات کا کرفیو نافذ ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔