Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بالاج ٹیپو کی ضمانت: حامیوں کی ڈیرے پراندھا دھند ہوائی فائرنگ

بالاج ٹیپو کی ضمانت: حامیوں کی ڈیرے پراندھا دھند ہوائی فائرنگ
July 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج کی قتل کیس میں ضمانت کے بعدان کے ڈیرےپر حامیوں  نےاندھا دھند ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلادیا واقعے کی ایف آئی آردرج کرکے چارملزم گرفتارکرلئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق بالاج  اپنے کزن باسط کے قتل کیس میں ضمانت کے بعد رہا ہو کر آیا تواسکے ساتھیوں کی خوشی کاکوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ گوالمنڈی میں بالاج کے ڈیرے کی چھت گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھی۔فائرنگ سے گردونواح میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کاحکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی  ، ڈی آئی جی  نے ویڈیو میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔