Monday, October 3, 2022

بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے،کرنٹ اکاؤنٹ 792 ملین ڈالر سر پلس ہو گیا ، وزیر اعظم

بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے،کرنٹ اکاؤنٹ 792 ملین ڈالر سر پلس ہو گیا ، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلےہیں،   ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کےسرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالرسرپلس ہوگیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصےکےدوران ایک ہزار492 ملین ڈالر خسارےکاسامناتھا ، گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں ، ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔