Saturday, July 27, 2024

بالآخر امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر چُپ کا روزہ توڑ دیا

بالآخر امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر چُپ کا روزہ توڑ دیا
July 30, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق جان کربی نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپوں سے آگاہ ہیں۔ امریکا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کم کی جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی خراب صورتحال پربھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ جان کربی نے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے فریقین کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کےخلاف عدم برداشت اور تشدد پر بھی امریکا کو تشویش ہے۔ بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اور بھارتی حکومت سازشی عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے افغان مہاجرین سے متعلق تحفظات سے آگاہ ہیں اور امیگریشن قوانین کے تحت مناسب اقدامات پاکستان کا حق ہے۔