باغ جناح میں جلسہ قابل دید ہو گا، جلسے کے انتظامات کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کرینگے: انیس احمد قائم خانی
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) بے نام پارٹی کے نامور رہنما انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ان کا باغ جناح میں جلسہ قابل دید ہو گا۔ ان کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے پیسے نہیں، جلسے کے انتظامات کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کرینگے۔
ایم کیو ایم کے باغی رہنما اور بڑے جلسوں کی تیاریوں کے حوالے سے مشہور انیس احمد قائم خانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بڑے بڑے جلسے آرگنائز کیے مگر اب جو اپنی پارٹی کا جلسہ کرینگے وہ سب سے بڑا ہوگا۔ جلسے کے لیے فنڈنگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے مدد کی اپیل کرینگے ۔۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیے تمام پاکستانی ہی اہم ہیں۔ رہی بات بڑے رہنماؤں کی تو اگر قدرت نے کسی کو ہدایت دے دی تو ہو سکتا ہے وہ بھی جلسے کے روز ان کے ساتھ ہوں۔