Thursday, September 19, 2024

باغی کا ایک اور وار ... ڈاکٹر صغیر کا ایم کیو ایم قائد کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

باغی کا ایک اور وار ... ڈاکٹر صغیر کا ایم کیو ایم قائد کو الیکشن لڑنے کا چیلنج
March 8, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم سے منحرف ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیو ایم کے قائد کو الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان کے کسی بھی حلقے میں کھڑے ہو جائیں دووھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا وہ ایم کیوایم کے قائد کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ انتخاب لڑیں وہ ان کا مقابلہ کریں گے۔ ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ ضرور دیں گے۔ فاروق ستار بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فاروق ستار کا احترام کرتے ہیں‘ فاروق ستار کسی اور کے الفاظ بول رہے ہیں۔ فاروق ستار ڈرے ہوئے ہیں اور اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قائد کو بے سروپا باتیں بند کرنے کا پابند کریں۔ وہ اپنے قائد کو پاکستان واپس بلائیں۔ انہوں نے للکارتے ہوئے کہا زکوةاور فطرے کے پیسے سے شراب خریدنے والو! نگاہ اہل ایمان میں بہت خبیث ہو تم۔ ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ سراج درانی سے بات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ ابھی شہر سے باہر ہیں واپس آئیں گے تو استعفے پر بات ہو گی۔