Saturday, July 27, 2024

باغوں کا شہر لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا

باغوں کا شہر لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا
August 4, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نجی شراکت دار کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی میں ناکام ہے جس سے باغوں کا شہر لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی ذرائع کے مطابق حکومت نے کمپنی کو ایک ارب ترانوے کروڑ روپے کے خطیر فنڈز جاری کر دیے ہیں تاہم  بنکوں میں 2 ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پیر کے روز کمپنیوں کے حسابات تیار کیے جائیں گے اور منگل سے کمپنیوں کو باقاعدہ ادائیگی شروع کی جائے گی۔ ادھر کوڑا کرکٹ اٹھانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی معاون کمپنیوں نے واجبات کی ادائیگی تک کام شروع نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ کوڑا کرکٹ نہ اٹھائے جانے پر شہری تو شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن ایل ڈبلیو سی حکام کے دفاتر خالی اور عملہ غائب ہے۔