Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باغوں کا شہرکہلانے والا لاہور ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا، وزیراعظم

باغوں کا شہرکہلانے والا لاہور ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا، وزیراعظم
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میاواکی اربن جنگل کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں باغوں کا شہر کہلانے والا لاہور ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا۔

میاواکی اربن جنگل کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا، ماحولیاتی آلودگی نے دنیا کو بہت نقصان پہنچایا، پاکستان اپنی بساط سے بڑھ کر آلودگی کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ، پاکستان میں 2013 تک صرف 64 کروڑ درخت اُگائے گئے،  2013 کے بعد صرف کے پی میں ایک ارب درخت لگائے گئے۔

بلین ٹری منصو بہ کے تحت میاواکی جنگل کے افتتاح پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ لاہور شہر کے 53 مقامات پر میاواکی جنگلات کا افتتاح کیا جاچکا ہے، یہ جنگل عام  جنگلات کی نسبت 10 گنا زیادہ تیزی سے  پھیلتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔