Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باغبانپورہ: شہریوں نے دس سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

باغبانپورہ: شہریوں نے دس سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
August 1, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکےعلاقے باغبانپورہ میں شہریوں نے دس سالہ بچےکےاغواکی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ اغواکارکو پکڑ لیا اہل علاقہ نے ملزم کوپولیس کےحوالے کرنے سے انکارکردیا۔ تفصیلات کےمطابق باغبانپورہ کے علاقے دھوبی گھاٹ میں مبینہ اغواکار دس سالہ بچے کواپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کررہا تھا ۔ شہریوں نے مشکوک جان کر اسے دھرلیااورخوب درگت بنائی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اورملزم کو لے جانے کی کوشش کی  مشتعل اہل علاقہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیاجس پر پولیس اورشہریوں کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔ شہریوں نے الزام عائدکیاکہ پولیس نے ان پر فائرنگ بھی کی صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس  کی مزیدنفری بھی طلب کرلی گئی۔