Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بار بار انکار کے بعد امریکا مان گیا، بدھا کا اسمگل شدہ مجسمہ پاکستان کو واپس دینے کو تیار

بار بار انکار کے بعد امریکا مان گیا، بدھا کا اسمگل شدہ مجسمہ پاکستان کو واپس دینے کو تیار
April 27, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کے علاقے سوات سے چوری ہونے والا بدھا کا مجسمہ امریکا پاکستان کو دینے پر تیار ہو گیا۔ جمعرات کو مجسمہ پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انتہائی قیمتی اور تاریخی نوادرات میں سے ایک بدھا کا مجسمہ جمعرات کو پاکستان کو واپس مل جائے گا۔ مجسمے کی پاکستان کو واپسی کی تقریب جمعرات کو نیویارک میں ہو گی۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل مجسمہ پاکستان کے حوالے کریں گے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں مجسمے کی مالیت  گیارہ لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ مجسمے کو سوات کے علاقے سے 1980 کی دہائی میں اسمگل کر کے امریکا پہنچا دیا گیا تھا۔ واپسی کے فیصلے سے قبل مجسمے کی نیویارک میں نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔