Saturday, July 27, 2024

باریاں لینے والوں نے عوام کو غلام بنا رکھا ہے ، عمران خان

باریاں لینے والوں نے عوام کو غلام بنا رکھا ہے ، عمران خان
April 5, 2018
نواب شاہ ( 92 نیوز )کپتان سندھ فتح کرنے کی مہم پر نکل پڑے،نواب شاہ میں رکنیت سازی مہم کے دوران عمران خان نے مخالفین پر وار کئے ۔آصف زرداری کو پھر سندھ کی بڑی بیماری قرار دے دیا،بولے باریاں لینے والوں نے عوام کو غلام بنارکھا ہے،زرداری کے گھرآکر ان کی چوری پکڑیں گے۔ شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی اچانک تعریف درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں کپتان نوابشاہ  پہنچے ، عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ سندھ  کی بڑی بیماری آصف زرداری ہے ، زرداری میں تمہارا مقابلہ کرنے آ گیا ہوں، بمبینو سینما سے شروع ہونے والے شوگر ملز کیسے بنائیں۔ کپتان نے مزید کہا کہ زرداری تم بھی کہو گے کیوں نکالا اور پھر جیل میں کیوں ڈالا، سندھ کے لوگوں سے جو ظلم ہوا کسی اور صوبے میں نہیں ہوا، سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری کرکے باہر منتقل کیا گیا ۔