Thursday, September 19, 2024

بارہ ماہ چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا قیام پاکستان سے آج تک قائم ودائم لاہور کی تاریخ کا پہلا کھوکھا

بارہ ماہ چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا قیام پاکستان سے آج تک قائم ودائم لاہور کی تاریخ کا پہلا کھوکھا
March 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں چائے کا ایک ایسا کھوکھا بھی ہے جو قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا۔ یہ کھوکھا چوبیس گھنٹے، سال کے بارہ مہینے کھلا رہتا ہے کیونکہ اسے بند کرنے کے لیے کوئی دروازہ ہی نہیں رکھا گیا۔ عبدالرزاق عرف یاکو کا ٹمپل روڈ پر واقع چائے کا کھوکھا پاکستان بننے سے پہلے قائم کیا گیا۔ یہ چائے کا کھوکھا سال کے بارہ مہینے اور تین سو پینسٹھ دن کھلا رہتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اسے بند کرنے کے لیے کوئی دروازہ نہیں بنایا گیا۔ ستر سے اسی کی دہائی میں نامور فلمی اورسیاسی شخصیات سمیت اسٹیج کے بہت سے فنکار یہاں کی مزیدار کڑک چائے پی کر اپنی تھکان دور کرتے تھے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ سے قائم یہ کھوکھا آج بھی شب وروز چائے کے شوقین افراد کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس کھوکھے کی خاص بات یہاں رات کے وقت گونگے بہرے افراد کا اکٹھ ہے جو یہاں بیٹھ کر اشاروں کی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہیں۔ عبدالرزاق عرف یاکو نے اپنی وفات سے قبل ہی یہ کھوکھا اپنے شاگردوں کے سپرد کر دیا تھا۔ ماضی کے جھروکوں میں جھانکنے پر پتہ چلتا ہے کہ چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا لاہور کی تاریخ کا یہ پہلا کھوکھا ہے جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک قائم ودائم ہے۔