Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بارہ مئی انیس سو پچاسی میں پیدا ہوئی مگر عمر 16 سال ہے: اداکارہ میرا کا انکشاف

بارہ مئی انیس سو پچاسی میں پیدا ہوئی مگر عمر 16 سال ہے: اداکارہ میرا کا انکشاف
May 12, 2016

کراچی (92نیوز) اداکارہ میرا نے اپنی عمر کا بھانڈا خود ہی پھوڑ دیا۔ کہتی ہیں آج ان کی سالگرہ ہے۔ وہ انیس سو پچاسی میں پیدا ہوئیں۔ اس کے باوجود میرا اپنی عمر سولہ سال ہی بتاتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق میرا آئی تو تھیں کراچی پریس کلب میں اپنے نئی آنے والی فلم ”ہوٹل“ کے بارے میں بتانے مگر جہاں میرا ہوں وہاں پھلجھڑیاں نہ چھوٹیں ایسا ہو نہیں سکتا۔ اداکارہ میرا نے بتایا کہ آج انکی سالگرہ ہے۔

صحافیوں نے عمر بتانے پر اصرار کیا تو پرچے پر انیس سو پچاسی لکھ کر دکھا دیا مگر منہ سے نکلا کہ ان کی عمر 16سال ہی ہے۔ میرا نے ایک بار پھر پوری فلم انڈسٹری کو مورد لزام ٹھہراتے ہو کہا کہ سیاست میں اتنی سیاست نہیں جتنی فلم انڈسٹری میں ہے۔

میرا کی نئی فلم ”ہوٹل“ ریلیز ہو رہی ہے بقول میرا کے ان کی فلم ایک بھرپور فلم ہو گی جس مین شائقین کے لئے سب کچھ ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔