Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بارہ سے چودہ اگست تک ہونیوالی آباد ایکسپو سے 6 سوارب کے ایم او یوز پر دستخط ہونے کی توقع

بارہ سے چودہ اگست تک ہونیوالی آباد ایکسپو سے 6 سوارب کے ایم او یوز پر دستخط ہونے کی توقع
August 2, 2016
کراچی(92نیوز)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا کہنا ہےکہ12 سے 14 اگست کو ہونے والی آباد ایکسپو میں 5 سے6 سو ارب کے ایم او یوز پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چیئرمین حنیف گوہر نےآباد کی دوسری عالمی ایکسپو دو ہزار سولہ کے متعلق پریس کانفرنس میں بتایا کہ بارہ سے چودہ اگست تک جاری رہنے والی ایکسپو میں پانچ سے چھ سو ارب کےایم او یوز پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔ حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ آباد کی ایکسپو میں ابھی چند دن باقی ہیں مگر چھ ہالز کے سارے اسٹالز بک ہوچکے ہیں،جس میں ملکی اور غیرملکی کمپنیاں حصہ لےرہی ہیں۔ آباد ایکسپو کے آخری روز شاندار انداز میں جشن آزادی منایا جائے گا،ایکسپو سےمعیشت کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا، نمائش میں کم قیمت گھر بنانے کےمفت مشورے، چیلنجز اور ٹیکس سے متعلق مختلف سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔