Saturday, October 1, 2022

بارہ سال سے زائد عرصہ کی گورنر شپ کا سورج غروب ہونے کے قریب ؟ وفاقی حکومت نے عشرت العباد سے ا ستعفیٰ طلب کر لیا

بارہ سال سے زائد عرصہ کی گورنر شپ کا سورج غروب ہونے کے قریب ؟ وفاقی حکومت نے عشرت العباد  سے ا ستعفیٰ طلب کر لیا
کراچی (92نیوز) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاق سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتا دیا کہ گورنر سندھ کو ہٹایا جائے۔ صولت مرزا کے لگائے گئے الزامات کے بعد بطور گورنر وفاق کی نمائندگی مناسب نہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے۔ گورنر سندھ بیٹی کی شادی کے بعد دبئی چلے جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ وہیں سے استعفیٰ دے دیں گے اور شاید واپس نہ آئیں۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے گورنر کےلئے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے سے سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ دوسری طرف گورنر سندھ عشرت العباد نے 92نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ابھی تک وفاق کی جانب سے ان کے استعفے کےلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو سندھ کی گورنر شپ سنبھالے 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔