بارہویں ڈی جی رینجرز قومی اوپن اسکواش چیمپین شپ کا آغاز کل سے ہو گا

کراچی (92 نیوز) بارہویں ڈی جی رینجرزقومی اوپن اسکواش چیمپین شپ کا آغاز کل سے کراچی میں ہو گا۔
کراچی میں اسکواش کا ایک اور بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ ملک بھر سے نامور مرد اور خواتین اسکواش پلئیرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان کہتے ہیں ملک بھر سے 105مرد و 42 خواتین ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپین شپ کی مجموعی انعامی رقم پندرہ ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
جہانگیرخان کہتے ہیں کہ پاکستان رینجرز نے کراچی میں امن اور کھیلوں کے فروغ کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔