بارش کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج
اسلام آباد (92 نیوز) بارش کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
اس حوالے سے ترجمان موٹروے نے کہا کہ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری طرف ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو احتیاط کی ہدایت جاری کر دی۔