Saturday, October 1, 2022

بارش کے بعدعمران خان کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

بارش کے بعدعمران خان کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں بارش کے بعد عمران خان شہر کے دورے پر نکل پڑے ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور  شہریوں کو درپیش مشکلات کاجائزہ لیا ۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران سارا زور کرپشن کرنے اورمال بنانےپرلگاتےرہے، ڈویلپمنٹ کی ساری حقیقت مون سون کی پہلی بارش نے ہی کھول دی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف ٹوپی پہن کر اور لمبے شوز پہن کر یہاں آتے تو لوگوں نے اچھا استقبال نہیں کرنا تھا ،  یہاں پر ٹرین انڈر گراؤنڈ چلنا تھی، لیکن شہباز شریف نے اس پراجیکٹ کو کینسل کرکے اپنی مرضی سے ٹرین کا پراجیکٹ بنایا۔ عمران خان نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان چوری کے پیسے  کی جائیداد کا عدالت میں حساب نہ دے سکا، احتساب کا عمل شروع ہو گیا، ن لیگ کی لیڈر شپ جانتی  ہے، لندن فلیٹس کرپشن سے خریدے گئے  ہیں ۔ نواز شریف بھی لندن میں جاکر مے فیئر فلیٹس میں قیام کرتے ہیں۔