Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بارش کے باعث ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائرز کا فائنل ہوسکا

بارش کے باعث ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائرز کا فائنل ہوسکا
July 26, 2015
ڈبلن(92نیوز)آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں بارش کے باعث ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائرز کا فائنل کھیلا نہ جا سکا سکاٹ لینڈ اور نیدر لینڈز کو یکساں طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائرز کا فائنل میچ ڈبلن کے میلاہائیڈ سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم رات سے جاری بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ طویل انتظار کے بعد بھی بارش تھمنے میں نہ آئی تو امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ٹرافی کا حق دار قرار دے دیا۔ آئر لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ بھی خراب موسم کے باعث نہیں کھیلا جا سکا۔ آئر لینڈ کو ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر تیسری پوزیشن کا حق دار قرار دے دیا گیا۔ نمیبیا کے برنارڈ شولز کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔