Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بارش کے باعث بیراجوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

بارش کے باعث بیراجوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بارشوں کے باعث بیراجوں میں پانی کی سطع بتدریج بڑھ رہی ہے چشمہ اور جناح بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ میں جناح بیراج سے آج ساڑھے 6 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا جبکہ چشمہ بیراج سے 6لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا کل گزرے گا،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 52 ہزار 862 کیوسک جبکہ اخراج 4 لاکھ 43ہزار 862 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 66 ہزار 347 کیوسک اخراج 4 لاکھ 59 ہزار 147 کیوسک ہےمیانوالی سمیت مختلف علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گڈوبیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے گڈوبیراج میں پانی کی آمد 5 لاکھ 13 ہزار600 کیوسک جبکہ گڈوبیراج سے پانی کا اخراج 5 لاکھ 10 ہزار 500 کیوسک ہے،، گڈوبیراج سے پانی کے اخراج میں  24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا۔