Tuesday, November 29, 2022

بارش کی پیشگوئی ، کراچی والے بھی تیاری پکڑ لیں

بارش کی پیشگوئی ، کراچی والے بھی تیاری پکڑ لیں
کراچی ( 92 نیوز) کراچی والے تیاری پکڑ لیں، ہفتے سے شہر میں مون سون کی بارش  شروع ہونے کاامکان ہے ،موسم کا حال بتانے والے کہتےہیں ہفتے اور اتوار کو تیز بارش ہوگی جبکہ پیر کوبھی ہلکی بارش کا امکان ہے،شہرقائد میں آج  بادل اورسورج آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔ کراچی والوں کی دعائیں قبول ہوگئیں ، ہفتے سے شہر میں مون سون بارش کا امکان ہے، موسم کاحال بتانے والے کہتےہیں شہری تیاری پکڑ لیں  بارش بہت تیز ہوگی۔ شہر قائد میں نہ صرف  ہفتے کو بلکہ اتوار کو بھی تیز بارش  کاامکان ہے جبکہ پیر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں آج بھی موسم خوشگوارہے ، شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن کبھی کبھی سورج بھی تیور دیکھارہاہے جس پر شہری خوش ہیں ۔ شہری موسم کے مزے لینے کےلئے ساحل پہنچے گئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ، محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ  آج شام و رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔