Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بارش ملک کے مختلف شہروں میں برس پڑی ، سردی کی شدت میں اضافہ

بارش ملک کے مختلف شہروں میں برس پڑی ، سردی کی شدت میں اضافہ
January 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بارش ملک کے مختلف شہروں میں برس پڑی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا  ۔ لاہور،کراچی،کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسی ۔ ملک بھر میں مطلع ابر آلود ہے،بادلوں نے ایک بار پھر ڈیرے  ڈال دیئے ، لاہور میں بادل آئے اور بوندا باندی کی صورت میں برسے ، جس کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا تاہم لوگوں نے اللہ کی رحمت برسنے پر شکر ادا کیا۔ ڈی آئی خان میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا،  آسمان سے برستے بادلوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم یہ بارش کسانوں کے چہروں پر خوشیاں لانے کا باعث بن گئی ۔ عارف والا میں آسمان سے بارش  برسی  اور تیز ہوائیں چلیں تو سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ دادو اور شہداد کوٹ میں بھی بادل برسے۔ دوسری طرف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں 8 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش برسی جب کہ باران رحمت کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا  ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون کنٹروم روم کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، بیشتر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے  جبکہ گلیات میں برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی بائیس سینٹی گریڈ کو چھو گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات  نے آئندہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے ۔ مری سمیت بالائی علاقوں میں پھر برفباری شروع ہو گئی ۔  24گھنٹے بعد بارشیں تھم جانے کا امکان بھی پیدا ہوا جب کہ برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔