Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بارش مختلف شہروں میں انتظامی نااہلی کےباعث زحمت بن گئی ‏

بارش مختلف شہروں میں انتظامی نااہلی کےباعث زحمت بن گئی ‏
January 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش  سے جہاں سردی کی شدت بڑھی وہیں  انتظامی مسائل بھی سامنے آگئے ۔ شہر قائد میں ابررحمت برسی مگر انتظامی نا اہلی کے باعث زحمت میں بدل گئی کئی علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ۔ گلشن اقبال ، لانڈھی ، گلستان جوہر ،  ملیر ہالٹ ، گلشن حدید سمیت دیگر علاقوں میں بادل برستے ہی بتی گل  ہو گئی ، عملہ تکنیکی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے ۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد ، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برسے جس کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی بند کر دی گئی ۔ اسلام آباد میں مسلسل بارش سے آئیسکو کے 29 فیڈرز ٹرپ کر دیے ،جس کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق اسلام آباد کے 3، راولپنڈی کے 11، اٹک 8،جہلم 2 ، چکوال کے  4 فیڈر ٹرپ کرگئے۔ کوئٹہ میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی  ۔ بارشوں سے سیوریج کا نظام درہم برہم  ہو گیا ۔  ریلوے کالونی میں سیوریج کا گندا پانی گھروں میں داخل  ہونے سے دیواریں منہدم  ہو گئیں ۔ متاثرہ خاندان  گھر سے باہر رہنے پر مجبور  ہیں ،  عوام نے  وزیراعلیٰ بلوچستان سے مدد کی اپیل کردی۔ دادو میں کیر تھر کے پہاڑوں پر موسلادھار بارش  ہونے سے سیلابی ریلے کاچھو میں داخل  ہو گئے ، نئیں گاج اور نلی کے اطراف درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے  جبکہ  سیلابی ریلے نے قیمتی املاک کو  بھی نقصان پہنچایا ہے۔