Saturday, July 27, 2024

بارشیں دیر سے ہونے سے کینو کی فصل متاثر ،کاشتکار پریشان

بارشیں دیر سے ہونے سے کینو کی فصل متاثر ،کاشتکار پریشان
January 29, 2017
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا کے کینو اپنے ذائقے اور مٹھاس کے اعتبار سے اپنی خاص شناخت رکھتے ہیں مگر اس سال بارشیں تاخیر سے ہونے پر کینو کا ذائقہ کڑوا رہا اب بارشیں ہوئیں تو پھل گرنا شروع ہو گیا جس سے کاشتکار شدید پریشان ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سرگودھا جسے پاکستان کا کیلی فورنیا کہا جاتا ہے اس شہر کا کینو اپنے ذائقے کے اعتبار سے دنیا بھر میں خاص پہچان رکھتا ہےلیکن رواں سیزن کاشتکاروں کیلئے زیادہ منافع بخش نہیں رہا بروقت بارش نہ ہوئی تو کینو کا ذائقہ ترش رہا اب ابر رحمت برسا تو کینو کی فصل کیلئے باعث زحمت ثابت ہوا۔ پھل گرنے سے کاشتکار تشویش میں مبتلا ہیں کہتے ہیں کہ بارشوں نے کینو میں مٹھاس تو بھر دی لیکن بے وقت برسنے والے اس ابر کرم سے تیار کینو زمین پر گرنا شروع ہو گیا جو آدھی قیمت میں فروخت ہوگا کاشتکار محنت ضائع ہونے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔