Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بارشیں اور برفباری اللہ کی رحمت ہیں ، وزیر اعظم

بارشیں اور برفباری اللہ کی رحمت ہیں ، وزیر اعظم
February 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بارشیں اور برفباری اللہ کی رحمتیں ہیں ۔ ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ  شمالی علاقوں میں برفباری  کا سلسلہ بھی کئی دنوں سے وقتاً فوقتاً جاری ہے ۔ گزشتہ دنوں ہمسایہ ملک سے آنے والے بارش کے سلسلے نے بھی پورے ملک کو بھگو کر رکھ دیا ۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1091693231119757312 بارشوں اور برفباری  سے کئی مقامات پر مسائل دیکھنے کو ملے مگر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بارش اور برفباری کو اللہ کی رحمت قرار دیتے ہوئے  لکھا کہ بروقت بارشیں بارانی فصلوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں، بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔