Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بارشوں کا موسم آن پہنچا ، کراچی میں  نالوں کی صفائی نہ ہو سکی

بارشوں کا موسم آن پہنچا ، کراچی میں  نالوں کی صفائی نہ ہو سکی
June 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز )  بارشوں کا موسم آن پہنچا ، کراچی میں  نالوں کی صفائی ہو سکی نہ ہی  کوئی اقدامات اٹھائے گئے ۔ نالوں میں کہیں کچرے کے ڈھیر ہیں تو کہیں جھاڑیاں اگ گئی ہیں،  شہر قائد کے منتخب نمائندے بھی وسائل کی کمی کی شکایات کر رہے ہیں۔ کراچی کا بڑا اور اہم گجر نالہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر سے اٹا پڑا ہے ،  اب تو جا بجا جنگلی پودوں اور جھاڑیوں کے مناظر بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ صر ف گجر نالہ ہی نہیں  کراچی  کے بیشتر نالوں کی  صورتحال یہی ہےایسے میں بارش کسی بڑی پریشانی سے کم نہ ہوگی۔ بارشوں کا موسم آن پہنچا ہے ایسے میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے صورتحال گھمبیر صورتحال اختیار کر جائے گی ، .شہری کہتے ہیں کراچی میں  نالوں کی صفائی محض دکھاوے کیلئے ہوتی ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندے بھی نالوں کی ابتر صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے   وسائل کی کمی کو نالوں کی صفائی نہ ہونے کی اصل وجہ قرار دیتے ہیں۔ شہر میں نالوں کی صفائی کے وقتی اور نمائشی اقدامات کے باعث ہر سال بارش رحمت کے بجائے زحمت بن جاتی ہے۔