Thursday, October 6, 2022

باران رحمت کراچی انتظامیہ کی نا اہلی سے باعث زحمت بن گئی

باران رحمت کراچی انتظامیہ کی نا اہلی سے باعث زحمت بن گئی

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں باران رحمت اداروں کی نااہلی سے باعث زحمت بن گئی ۔ بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 208 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی فراہمی کا نظام مستحکم ہے ۔ ادھر شہر میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مختلف مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو گیا جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔
سڑکوں پر گڑھوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔