Saturday, September 14, 2024

بارابتی سٹیڈیم  کی بین الاقوامی میچوں میں میزبانی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے : سنیل گواسکر

بارابتی سٹیڈیم  کی بین الاقوامی میچوں میں میزبانی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے : سنیل گواسکر
October 6, 2015
کولکتہ(سپورٹس ڈٰیسک)سنیل گواسکر نے بارابتی سٹیڈیم کی انٹرنیشنل میچوں میں میزبانی پر دو سال کے لیے پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ سٹیڈیم میں تماشائیوں نے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر بوتلیں برسائی تھیں۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ چھے وکٹوں سے جیت تو لیا تھا تاہم  میچ کے دوران اپنی قومی ٹیم کی شکست کو یقینی دیکھتے ہوئے بھارتی تماشائیوں نے گراؤنڈ میں بوتلیں برسانا شروع کر دیں جس کے باعث میچ کو دو بار عارضی طور پر روکنا پڑا۔ سنیل گواسکر نے اس افسوس ناک واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹک  کی بین الاقوامی میچوں میں میزبانی پر آئندہ دو سال کے لیے پابندی عائد کر دی جائے۔ پولیس کے رویئے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے  گواسکر کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں موجود پولیس بھی اس ساری صورت حال میں خاموش تماشائی بنی رہی حالانکہ اسےفوری طور پر جوابی کارروائی کرنا چاہیے تھی۔