Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی دیکھ لیں : عمران خان

بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی دیکھ لیں : عمران خان
July 5, 2017

چترال (92 نیوز) بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی دیکھ لیں۔ عمران خان کہتے ہیں مریم نواز کو کرمنل انویسٹی گیشن کیلئے بلایا گیا۔ وزیراعظم کی بیٹی کو پولیس سلیوٹ کر رہی تھی۔ جن ملکوں میں میرٹ تھا وہ اوپر گئے، جہاں بادشاہت تھی وہ نیچے آگئے۔

چترال یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملزم ہے،انہیں پروٹوکول کیسا؟میرٹ ختم کر دیں،شہزادے اور شہزادیاں بنا دیں یہ کہاں کی جمہوریت ہے،20سال پہلے اسحاق ڈار اسکوٹر پرتھے،آج بیٹے ارب پتی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نےایک بار پھرحکمرانوں کا کھری کھری سنادی۔۔ عمران خان نے اس بار تنقید کے تیر چترال کے بلند پہاڑوں سے برسائے۔۔ چترال میں یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ کا قتل ہو تو جمہوریت دو نمبر ہوجاتی ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں کہنے کو تو جمہوریت لیکن ہے بادشاہت۔۔ کریمنلز انوسٹی گیشن کےلئے جے آئی ٹی بلاتی ہے شریف خاندان مغل شہزادوں اور شہزادیوں کی طرح پیش ہوتا ہے۔۔ انہیں سیلوٹ کئے جاتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی خوب لتاڑا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ بیس سال پہلے اسکوٹرپر پھرنے والے کے بیٹے بھی اربوں پتی ہوگئے ہیں۔