بادامی باغ کا علاقہ حنیف پارک بھی کورنا کے پھیلاؤ کے باعث سیل

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، مزید 4کیسز رپورٹ ہونے پر بادامی باغ کا علاقہ حنیف پارک سیل کر دیا گیا ۔
بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں کورونا کے مزید چار کیسز سامنے آنے پر علاقے کو سیل کر دیا گیا ، ادھر جناح اسپتال میں فوکل پرسن ڈاکٹر کاشف اور پی آئی سی کے مزید تین ملازم کورونا کا شکار ہو گئے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 5ہزار 326، جبکہ ملک بھر میں 12ہزار 227ہو گئی ۔
ملک بھر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 256 تک پہنچ چکی ہے ۔