Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باخبر، باوثوق 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پر کراچی بیورو میں پُروقار تقریب

باخبر، باوثوق 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پر کراچی بیورو میں پُروقار تقریب
February 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) باخبر، باوثوق 92 نیوز ایچ ڈی پلس 4 سال کا ہو گیا۔ کراچی بیورو میں شاندار، پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر بلدیات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیاسی، سماجی رہنما اور صنعت کار بھی سالگرہ تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ گورنر سندھ نے نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ کہتے ہیں نائنٹی ٹو نیوز نے بے باک صحافت کی روشن مثال قائم کی ہے، جو قابل ستائش ہے۔ میزان گروپ آف کمپنیز کی مینجمنٹ نے سالگرہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ نائنٹی ٹو نیوز کی کامیابی و کامرانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ بھی سالگرہ تقریب کا حصہ بنے۔ کہتے ہیں نائنٹی ٹو نیوز نے کم وقت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ تجزیہ کار ظفر ہلالی اور روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کراچی کے ایڈیٹر سعید خاور بھی نائنٹی نیوز کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔ وزیر بلدیات سعید غنی سمیت دیگر سیاسی، سماجی رہنما اور صنعت کار بھی شریک ہوئے۔ دوسری طرف پشاور میں نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کی تقریب ہوئی۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمودخان نے نائنٹی نیوز کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا تو ہر طرف جشن کا سماں تھا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے باخبر باوثوق صحافت کے چار سال مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔ کامیابی کے چار سال مکمل ہونے پر ہر چہرہ خوشی سے کھل رہا تھا۔ کارکنوں کے خوشی کے جذبات چھلک پڑے۔ سالگرہ کی خوشیوں بھری تقریب میں اسپیکر، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔