Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز چھ برس کا ہو گیا

باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز چھ برس کا ہو گیا
February 6, 2021

لاہور (92 نیوز) بے باک صحافت اور اعتماد کے چھ سال کے ساتھ باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز چھ برس کا ہو گیا۔

نائنٹی ٹو نیوز نے چھ فروری دو ہزار پندرہ کو سچائی، اعتماد اور بے باک صحافت کے سفر کا آغاز کیا۔ سیاسی اکھاڑہ ہو یا کھیل کا میدان، ایوانوں تک لے جانی ہو مظلوم کی آواز، نائنٹی ٹو نیوز نے خبر کا ہر زاویہ بروقت عوام تک پہنچایا۔ دنیا بھر کے اہم واقعات اور تہلکہ خیز پروگرامز ، نائنٹی ٹو نیوز نے سب دکھایا، نائنٹی ٹو نیوز پاکستانی قوم کی اولین ترجیح بن گیا۔

نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی پلس جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین، ایشیا کا سب سے بڑا 360 ڈگری ورچوئل اسٹوڈیو اور ہولو گرام ٹیکنالوجی سب سے پہلے متعارف کرانے کا سہرا نائنٹی ٹو نیوز کے سر ہے۔ آگمینٹڈ ریئلٹی، کرسٹل کوالٹی، پاکستانی میڈیا کے افق پر منفرد سج دھج سے آنے والے نائنٹی ٹو نیوز کا کوئی نہیں ثانی۔ ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس، سب سے آگے، سب کی پسند، پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک، نائنٹی ٹو نیوز ہی ہے۔

 نائنٹی ٹو نیوز کے کرنٹ افیئر پروگرامز بھی عوام میں انتہائی مقبول ہیں۔ وزیراعظم کا پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں ڈاکٹر معید پیرزادہ کو انٹرویو موضوع بحث بنا۔ پروگرام ہوکیا رہا ہے میں سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبر بریک کی، پروگرام مقابل میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان کا پہلے ہی بتادیا،پروگرام نائٹ ایڈیشن میں اینکر پرسن شازیہ ذیشان نے ادویات مہنگی ہونے کا پردہ فاش کیا،   [email protected] ہو یا کراس ٹاک پروگرام، بڑی خبریں بریک کرنے کا سہرا نائنٹی ٹو نیوز کے سر ہے۔

مستند خبریں دینا ، ظالم کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونا ، مظلوم کے لیے ایوانوں تک جانا ، حقائق تہہ سے کھوج لانا ، یہی ہے ہمارا مقصد ، یہی ہے ہمارا کام کیونکہ ہم ہیں نائنٹی ٹو نیوز۔

سیاسی سرگرمی ہو  یا کھیل کا میدان ، معیشت میں اتار چڑھاو   یا سماجی اور عوامی مسائل پر بات ، ملک کے طول و عرض اور عالمی افق پر ہر بڑی خبر نائنٹی ٹو نیوز کے ذریعے عوام تک پہنچی۔

وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات ہوں یا غیر ملکی دورے یا ہوں عالمی لیڈرز کی پاکستانی آمد پل پل کی خبر دی صرف نائٹی ٹو نیوز نے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اگلے مورچوں کا دورہ ہو یا کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم بیان یا ارض پاک بہادر جوانوں کو سلام پیش کرنے کا معاملہ  بروقت خبریں دینے میں نائنٹی ٹو نیوز پیچھے نہ رہا۔

جنوری کے ابتدا میں چین کورونا وائرس کی لیپٹ میں آیا تو سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز چین میں پھنسے طلبا کی آواز بنا۔ نہ صرف طلبا کا موقف چلایا بلکہ اُس وقت کے معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے تصدیق اور طلبا کے تحفظ کے لیے اقدامات سے متعلق پل پل کی خبر دیتا رہا۔

اٹھارہ فروری کو اداکار عمر شریف کی صاحبزادی کی گردے کی غیر قانونی پیوندکاری سے موت کی افسوسناک خبر بھی عوام کو نائنٹی ٹو نیوز کی اسکرین سے پتہ چلی۔ چھبیس فروری کو پاکستان میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق سے متعلق خبر نائنٹی ٹو نیوز نے بریک کی۔ کورونا سے صحت یاب گورنر سندھ کے پلازما عطیہ کرنے کا اقدام سب نائنٹی ٹو نیوز کی اسکرین سے عوام کو پتہ چلا۔ کورونا کے باعث پہلی مرتبہ پاک ایران بارڈر بند ہوا تو نائنٹی ٹو نیوز بارڈر کی کوریج میں سب سے آگے رہا۔ مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر پتھراو کے مناظر بھی سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز کی اسکرین پر نظر آئے۔ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی خبر کا بھی ناظرین کو نائنٹی ٹو نیوز سے پتہ لگا۔ شہبازشریف کی گرفتاری کے مناظر بھی سب سے پہلے نائٹی ٹو نیوز کی اسکرین پر نظر آئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکن آپے سے باہر ہوئے تو نائنٹی ٹو نیوز ایکسکلوزیو مناظر ناظرین کے لیے لایا۔ گلگت بلتستان الیکشن کی کوریج میں بھی نائنٹی ٹو نیوز سب سے آگے رہا۔ پاور سیکٹر کرپشن اسکینڈل کا نائنٹی ٹو نیوز نے بھرپور خلاصہ کیا۔ سانحہ پشاور اسپتال کی مکمل کوریج میں نائنٹی ٹو نیوز سب سے آگے رہا۔ سانحہ موٹر وے کی ابتدائی خبر سے ملزم کی گرفتاری تک ہر خبر نائنٹی ٹو نیوز نے مکمل حقائق کے ساتھ ناظرین کیلئے پیش کی۔ مروہ کیس میں نائنٹی ٹو نیوز نے نہ صرف ذمہ دارانہ کردار ادا کیا بلکہ والدین کی آواز بننے سمیت ملزم کی گرفتاری تک ہر خبر عوام تک بروقت پہنچاتا رہا۔ مڈھ بیر میں بچی پر جنسی تشدد اور قتل کے بعد آگ لگانے اور ملزم کی گرفتاری تک پل پل کی خبر نائنٹی ٹو نیوز نے عوام تک پہنچائی۔

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں مجید اچکزئی کی بریت اور متاثرہ خاندان کو انصاف نہ ملنے کی خبر بھی نائنٹی ٹو نیوز نے بریک کی۔ مفتی عادل حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش اور گاڑی کی برآمدگی تک تمام خبریں نائنٹی ٹو نیوز نے عوام تک پہنچائی۔ بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی ایس آر اے بے نقاب ہوئی تو سب سے پہلے خبر نائنٹی ٹو نیوز نے بریک کی۔ بھارتی مظالم کا پردہ بھی نائنٹی ٹو نیوز نے ہی فاش کیا اور پاکستانی ہندو بھیل قبیلے کے گیارہ افراد کے بھارت میں پراسرار قتل کا بھانڈا پھوڑا۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف بھارت کے گھناونے کھیل کی خبر بھی نائنٹی ٹو نیوز نے بریک کی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے لیے سفید ہاتھی بی آر ٹی میں بےقاعدگیوں کا انکشاف بھی نائنٹی ٹو نیوز کی اسکرین کے ذریعے ہوا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کا مزار قائد کے اطراف زمین پر چائنا کٹنگ کا انکشاف ہوا تو نائنٹی ٹو نیوز حقائق اور چائنا کٹنگ کیخلاف تحقیقات سے متعلق پل پل کی خبر دیتا رہا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے اُن کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کو کالعدم قرار دیا۔ یہ خبر بھی سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز کا اعزاز بنی۔ کراچی کی طوفانی بارشوں میں بھی پل پل کی صورتحال بتانے کا اعزاز نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کیا۔ بی بی نانی زیارت پل بہنے کے مناظر بھی عوام نے نائنٹی ٹو نیوز کی اسکرین پر ہی دیکھے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب دلچسپ ابتدائی میچز ، کورونا کے باعث اسٹیڈیمز خالی ہونے اور میچیز ملتوی ہونے سے فائنل میچز کے دوبارہ انعقاد تک ہر خبر نائنٹی ٹو نیوز نے عوام تک پہنچائی۔ بغیر ہینڈل اور بغیر پیڈل سائیکل پر سفر کرنے والے بلوچستان کے سائیکلسٹ کے ریکارڈ کی خبر اور سفر کی کوریج کرکے نائنٹی ٹو نیوز ملک کا مثبت چہرہ دکھانے میں کردار ادا کرتا رہا۔ یہ نائنٹی ٹو نیوز کی شاندار کوریج ، خبر کے حقائق بیان کرنے میں ذمہ دارانہ کردار کا نتیجہ ہی ہے  کہ ملکی معیشت سے متعلق وزیراعظم عمران خان نائنٹی ٹو نیوز کی خبریں ٹویٹر پر شیئر کرتے رہے۔ خبر کوئی بھی ہو ، حقائق کو کھوج لانا نائنٹی ٹو نیوز کا مقصد رہا ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ اس مقصد میں کامیابی بڑھتی رہے گی  کیونکہ ہم ہیں نائنٹی ٹو۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔