Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

باجوڑ کے تفریحی مقام راغگان ڈیم میں دو کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق

باجوڑ کے تفریحی مقام راغگان ڈیم میں دو کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق
July 22, 2021

باجوڑ (92 نیوز) باجوڑ کے تفریحی مقام راغگان ڈیم میں دو کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

باجوڑ کے راغگان ڈیم میں عید کے پہلے روز کشی الٹنے کے واقعہ کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن رات بھر جاری رہا۔ پاک فوج کے ماہرغوطہ خوروں کی ٹیم بھی راغگان ڈیم پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز کے ریسکیو آپریشن کے دوران چار لاشیں اور سات افراد کو زندہ نکالا گیا۔ کشتی الٹنے سے زیادہ سے زیادہ اٹھارہ افراد کے ڈوبنے کا اندازہ ہے۔ تاہم صرف تین لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعلٰی محمود خان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی کی ہدایت پر صوبائی انور زیب خان خار اسپتال پہنچے۔ خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔