Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے راغگان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے راغگان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

باجوڑ (92 نیوز) باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے راغگان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر دی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت کی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عثمان بزدار نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔